تیونس میں تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 19 ہلاک

تیونس(اُمت نیوز) تارکینِ وطنوں کی کشتی ڈوبنے سے ہلاکتیں 19 ہو گئیں ہیں۔
انسانی حقوق گروپ نے کشتی ڈوبنے کے حادثے کے نتیجے میں ان 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔
انسانی حقوق گروپ کے مطابق مذکورہ تارکینِ وطن بحیرۂ روم پار کر کے اٹلی جانے کی کوشش کر رہے تھے کہ ان کی کشتی ڈوب گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق تیونس میں گزشتہ 4 دن کے دوران تارکینِ وطنوں کی 5 کشتیاں ڈوبی ہیں۔
تیونس کے کوسٹ گارڈز کے مطابق ان 4 دن میں اٹلی جانے کی کوشش کرنے والی 80 کشتیوں کو روکا گیا ہے۔
تیونس کے کوسٹ گارڈز کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کشتیوں کو روک کر ان میں سوار 3 ہزار سے زائد تارکینِ وطن کو حراست میں لیا گیا ہے۔