لاہور: تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو آئین پر مشورہ پی ٹی آئی کی پریس ریلیز ہی نظر آئے گی۔
وزیراعظم کے جوابی خط پر تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جانب سے شدید ردعمل کا اظہار کیا جارہا ہے، اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے اپنے خط میں وزیراعظم شہبازشریف کو آئین پرعمل کرنے کا مشورہ دیا لیکن ظاہر ہے یہ بات انہیں تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظرآئے گی ۔
شفقت محمود نے کہا کہ صدر مملکت عارف علوی نے کوئی غیر آئینی اقدام نہیں کیا بلکہ انہوں نے وزیراعظم کو آئینی ذمے داریوں سے آگاہ کیا تھا۔
شفقت محمود کا کہنا تھا کہ صدر عارف علوی نے وزیراعظم کو اپنے خط میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی، اور پی ٹی آئی کارکنان پر کیے گئے تشدد کے بارے میں بتایا۔
صدر مملکت نے اپنے خط میں شہباز شریف کو آئین پر عمل کرنے کا مشورہ دیا ظاہر ہے یہ بات ان کو تحریک انصاف کی پریس ریلیز ہی نظر آئیگی۔ اگر صدر کے اسمبلی توڑنے اور نئے الیکشن میں جانے کا اقدام پر عمل ہوتا آج ملک اس آئینی،سیاسی اور معاشی گرداب میں نہ ہوتا اور ہم مستحکم جمہوریت ہوتے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 26, 2023
واضع رہے وزیراعظم شہبازشریف نے صدرعارف علوی کو جوابی خط میں کہا ہے کہ آپ کا خط تحریک انصاف کی پریس ریلیزلگا، خط صدر کے آئینی منصب کا آئینہ دار نہیں۔ 3 اپریل 2022 کو قومی اسمبلی کی تحلیل کرکےغیرآئینی عمل کیا۔