لاہور: لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل کے کمرے سے لیڈی ڈاکٹر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
لاہور کے لیڈی ولنگڈن اسپتال کے ڈاکٹرز ہاسٹل میں لیڈی ڈاکٹرکی پر اسرار موت واقع ہوئی ہے، جو اپنے کمرے میں موجود تھیں، صبح مردہ حالت میں پائی گئیں۔
پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس پہنچ گئی، لیڈی ڈاکٹر کی ڈیڈ باڈی پوسٹمارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے وہ گذشتہ چار سال سے اسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔
دوسری جانب لاہورکے علاقے نواں کوٹ مجیں واقعے ایک گھر کے واش روم سے 36 سالہ خاتون کی لاش ملی، جس کی شناخت ثانیہ کے نام سے ہوئی ہے۔