زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائل فوٹو
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ فائل فوٹو

مردان میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ، متعدد زخمی

مردان: مردان میں مفت آٹے کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی، کئی شہری کچلے جانے پر زخمی ہو گئے۔

آٹا لینے کیلیے آنے والوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کر دیا، عوام نے احتجاج کرتے ہوئے مردان نوشہرہ روڈ کو بلاک کر دیا، پولیس نے ہجوم کو منتشر کرنے کیلیے دوبارہ لاٹھی جارچ کیا جس سے بھگدڑ مچ گئی اور کئی شہری کچلے  گئے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

یاد رہے کہ مفت آٹے کی تقسیم کے دوران مختلف شہروں میں بھگدڑ کےنتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔