اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا، فائل فوٹو
اب مدت ملازمت میں توسیع کا باب ختم ہوگیا، فائل فوٹو

پورا ملک کرپشن میں ڈوبا ہوا ہے، خواجہ آصف

سیالکوٹ (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہےکرپشن سے سیلاب کی طرح سارا ملک ڈوبا ہوا ہے، پوری کوشش کر رہے ہیں کہ معیشت اپنے پاؤں پر کھڑی ہو جائے اور کرپشن پر قابو پالیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا پی ڈی ایم جب سے بنی تب سے ہم نےکوئی ایسی بات نہیں کی جوآئین کے خلاف ہو، ہمیں تباہ حال معیشت ملی جسے بہتر کرنے میں وقت لگے گا۔
رہنما مسلم لیگ ن کا کہنا ہے کہ یہ وہ مافیا ہے جس نے چار سال پاکستان کو لوٹا اور اب احتساب سے بچنا چاہتے ہیں، عمران خان چاہتا ہے دوبارہ اقتدار ملے اور خاندان سمیت کرپشن کرنےکا موقع ملے۔
خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کا بیانیہ اب نہیں چلتا، سازش کا سفر امریکا سے شروع ہوا جو بعد میں محسن نقوی، آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد پرآگیا۔
مسلم لیگ ن کے قائد کی وطن واپسی سے متعلق سوال پر خواجہ آصف کا کہنا تھا نواز شریف جلد آرہے ہیں لیکن تاریخ نہیں دوں گا، نواز شریف کے واپس آنے کے بعد بہت بہتری ہوگی