نیپال اور بھارت کے مسافرطیارے آپس میں ٹکراگئے

کھٹمنڈو(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی اور نیپالی فضائیہ کے مسافربردار طیارے دوران پرواز آپس میں ٹکراگئے ۔تاہم طیاروں کا تصادم معمولی نوعیت کا تھا جس کے باعث دونوں طیارے معمولی ہچکولے کھانے کے بعد سنبھل گئے۔اور کوئی بڑا فضائی حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا

رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے مسافر طیارے فضاء میں ایک دوسرے سے ٹکرائے، لیکن انتباہی نظام نے پائلٹوں کو چوکنا کر دیا، اور ان کی بروقت کارروائی نے بڑی تباہی ہونے سے بچا لیا۔

سول ایوی ایشن نیپال  نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرٹریفک کنٹرولر ڈیپارٹمنٹ کے دو ملازمین کو ”لاپرواہی“ پر معطل کر دیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی نے معاملے کی تحقیقات کے لیے تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جبکہ نیپال نے ایئر انڈیا کے پائلٹوں پر غیر معینہ مدت کے لیے پابندی لگا دی ہے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے جمعہ کو ہولڈنگ زون میں پیش آنے والے واقعے کے بعد ایئر انڈیا کے پائلٹ عملے کو معطل کر دیا ہے۔

ملائیشیا کے کوالالمپور سے کھٹمنڈو آنے والا نیپال ایئر لائن کا طیارہ اور نئی دہلی سے کھٹمنڈو آنے والا ایئر انڈیا کے طیارے آپس میں ٹکرائے۔

اتوار کو نیرولا نے بتایا کہ ایئر انڈیا کا طیارہ 19 ہزار فٹ سے نیچے اتر رہا تھا، جبکہ نیپال ایئر لائنز کا طیارہ اسی مقام پر 15,300 فٹ کی بلندی پر پرواز کر رہا تھا۔

ایئر انڈیا کا طیارہ جمعہ کو نیپال میں سمارا کے آسمان پر 19,000 فٹ سے 3,700 فٹ کی بلندی پر اترا تھا۔

ترجمان نے کہا کہ ریڈار پر جب یہ ظاہر ہوا کہ دونوں طیارے ایک دوسرے کے قریب ہیں تو نیپال ایئر لائنز کا طیارہ 7000 فٹ کی بلندی تک نیچے اترا۔

مسافر بردار طیاروں کا تصادم معمولی قسم کا تھا جس کے باعث دونوں طیارے معمولی ہچکولے کھانے کے بعد سنبھل گئے۔

اس حادثے میں کوئی جانی اور مالی نقصان نہیں ہوا۔ تصادم میں دونوں طیاروں کے بازو آپس میں ٹکرائے تھے، تاہم خوش قسمتی سے طیارے کے پر نہیں ٹوٹے اور نہ ہی کوئی مسافر زخمی ہوا۔

اتھارٹی نے کھٹمنڈو میں لینڈنگ کے بعد ہونے والے واقعے پر اسی دن عملے سے بھی پوچھ گچھ کی۔ پائلٹ ان کمانڈ نے بھی اپنی غلطی تسلیم کرتے ہوئے معافی مانگی۔

پائلٹس کے ساتھ کھٹمنڈو ٹاور پر ڈیوٹی دینے والے 3 ایئر ٹریفک کنٹرولرز کو بھی گراؤنڈ کر دیا گیا ہے