اسلام آباد(امت نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان جوڈیشل کمپلیکس ہنگامہ آرائی کیسز میں کل عبوری ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی لیگل ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کل لاہور سے اسلام آباد ہائیکورٹ آئیں گے اور پانچوں مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواستیں دائر کریں گے۔
واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے کل ( 27 مارچ ) تک پانچوں مقدمات میں عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور کر رکھی ہے۔
چیئرمین تحریک انصاف کے خلاف پانچ مقدمات جوڈیشل کمپلیکس، ہائیکورٹ اورشہر کے دیگر حصوں میں ہنگامی آرائی پردہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔