دبئی (امت نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری کی دبئی میں طبیعت خراب ہوگئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری ان دنوں دبئی میں ہیں جہاں ان کی طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
رپورٹس میں نے مزید بتایا کہ دبئی اسپتال میں داخل آصف زرداری کے مختلف ٹیسٹ بھی کئے گئے ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری والد کی بیماری کا سن کر دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔
آصف زرداری کی چند روز قبل دبئی میں سرجری کی گئی تھی، سابق صدر کے معالج ڈاکٹر عاصم حسین بھی ان کے ساتھ ہیں۔
رپورٹس کے مطابق آصف زرداری نے سرجری کی وجہ سے کچھ دن دبئی کے اسپتال میں گزارے جس کے بعد ان کی طبیعت میں بہتری آنا شروع ہوگئی تھی