پاکستان کی بیٹنگ لائن پھر لڑکھڑاگئی ، افغانستان کو 131 رنز کا ہدف

شارجہ(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کی بیٹنگ لائن دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھی فلاپ ہوگئی ۔ قومی ٹیم نے افغانستان کو جیت کےلیے 131 رنز کا ہدف دیا

پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں 6 وکٹوں پر 130  رنز بنائے

پاکستان کو ابتدا میں ہی مشکلات کا سامان کرنا پڑا ۔ پہلے اوور میں صائم ایوب اور عبداللہ شفیق بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے ۔ 20 رنز کے مجموعی اسکور پر پاکستان کی تیسری اور 60 رنز پر چوتھی وکٹ گرگئی ۔63 رنز پر اعظم خان بھی صرف ایک رن بنا کر چلتے بنے

اس کے بعد عماد وسیم اور کپتان شاداب خان نے بیٹنگ کو سہارا دیا اور ٹیم کو مجموعی اسکور ۔130 رنز تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے

عماد وسیم نے 64 اور شاداب خان نے 32 رنز اسکور کئے

افغانستان کی طرف سے فضل حق فاروقی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ کریم جنت،راشد خان اور نوین الحق نے ایک ایک وکٹ پر ہاتھ صاف کیا