بیلاروس اور روس کے درمیان جوہری معاہدے پر یورپی یونین کا ردعمل

برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیاررکھنے کےمعاہدہ پر یورپی یونین کے خارجہ پالیسی چیف جوزف بوریل نےردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بیلاروس کا روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا غیر ذمہ دارانہ اور اشتعال انگیزی ہوگا۔

برسلز سے جاری ردعمل میں جوزف بوریل نے کہا کہ بیلاروس کا روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی کرنا یورپی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ بیلا روس کو اختیار ہے کہ وہ روسی جوہری ہتھیاروں کی میزبانی نہ کرے۔

جوزف بوریل کے مطابق یورپی یونین مزید پابندیاں لگانے کے لیے تیار ہے۔

واضح رہے کہ روس نے ہمسایہ ملک بیلاروس کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی منتقلی سے متعلق ایک معاہدہ طے کیا ہے۔اس کے تحت بیلاروس کی سرزمین پرروس اپنے ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار نصب کرے گا