جنوبی افریقہ نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی

سینچورین(اُمت نیوز)جنوبی افریقہ نے 259 رنز کا ہدف حاصل کرکے تاریخ رقم کر دی ہے
جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹی 20 کی تاریخ میں سب سے زیادہ ہدف حاصل کرنے والی ٹیم بن گئی،جنوبی افریقہ نے ایک ٹی 20 میچ میں 2 عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلئے،، ویسٹ انڈیز کو 6 وکٹوں سےشکست دیکر بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ نے ٹاس جیت کر پہلے باولنگ کا فیصلہ کیا تو ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے چھکے چوکوں کی برسات کردی اور جنوبی افریقہ کو جیت کیلئے 259 کا ہدف دیا ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے کیل میئرز نے 51 اور جانسن چارلس نے 118رنز بنائے، روومین پاول نے 28 اور رومیریو شیپ ہرڈ 41 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی جانب سےکوائنٹن ڈی کوک نے 44 گیندوں پر 100 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی،جنوبی افریقہ نے ویسٹ انڈیز کیخلاف پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے سب سے زیادہ 102 رنز سکور کرکے نیا عالمی ریکارڈ بنا ڈالا جو ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ پاور پلے سکور ہے،ریزہ ہینڈرکس نے 68 رنز بنائے اور ایڈن مرکرم نے38 سکور بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔