اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چئیرمین عمران خان پیشی کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچ گئے، انہوں نے 7 مقدمات میں عبوری ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔
پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بناتے ہوئے مقدمات درج کیے گئے۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے فریقین کو درخواست گزار کی گرفتاری سے روکا جائے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر دو دو اعتراضات عائد کر دیے گئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کی عبوری ضمانت کی 7 درخواستوں پر 2 ،2 اعتراضات عائدکیے گئے ہیں،۔
سلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراضات عائد کیے ، رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا ہے کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرایا، ٹرائل کورٹ سے پہلے درخواست ہائیکورٹ میں کیسے دائر ہو سکتی ہے ؟ ۔