چھاپے اندرون سندھ اور پنجاب میں مارے گئے،فائل فوٹو
چھاپے اندرون سندھ اور پنجاب میں مارے گئے،فائل فوٹو

خالد رضا قتل کیس میں پیش رفت، دو ملزم گرفتار

کراچی :  ماہر تعلیم خالد رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ،دو ملزم گرفتار کر لیے گئے۔

وفاقی حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائی ذرائع کے مطابق حملے میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان کا تعلق قوم پرست تنظیم سے ہے جبکہ چھاپے اندرون سندھ اور پنجاب میں مارے گئے ہیں اور ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولز کے وائس چیئرمین خالد رضا کو گزشتہ ماہ نامعلوم افراد نے فائرمنگ کرکے قتل کیا تھا۔