لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے حسان نیازی کو کراچی لے جانے کے لیے 2 روز کا راہداری ریمانڈ دے دیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے بیرسٹر حسان نیازی کے خلاف کراچی میں بھی مقدمات درج ہیں۔
حسان نیازی کے خلاف جمشید کوارٹر تھانے میں اشتعال انگیز تقریر کرنے کے خلاف شہری کی مدعیت میں مقدمہ درج ہے۔
مدعی اقبال نے پولیس کو بیان دیا کہ گھر پر واٹس ایپ استعمال کرتے ہوئے ایک شخص کی ویڈیو سامنے آئی، ویڈیو میں وہ شخص انٹرویو دے رہا تھا۔
شہری کے مطابق انٹرویو میں اس شخص نے کہا کہ اگر عمران خان گرفتار ہوئے تو کسی کا خیال نہیں رکھا جائے گا، دما دم مست قلندر ہوگا اور اس ملک میں خانہ جنگی ہوگی۔
مدعی اقبال نے بتایا کہ اس شخص کا نام حسان نیازی عرف حفیظ اللّٰہ نیازی معلوم ہوا، وہ شخص ساتھیوں کی مدد سے عوام کو بغاوت پر اکسا رہا تھا۔
دوسری جانب انسداد دہشتگردی عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا،حسان نیازی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا اور کراچی میں درج مقدمے میں بھی 2دن کا راہداری ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے۔
عدالتی حکم پر عمران خان کے بھانجے حسان نیازی کو کمرہ عدالت میں پیش کیاگیا، عدالت نے حسان نیازی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دیدیا اور کراچی میں درج مقدمے میں بھی 2دن کا راہداری ریمانڈ بھی منظور کرلیا ہے،انسداد دہشتگردی عدالت کی خصوصی جج ایڈمن نے درخواست فیصلہ سنایا۔
ران سماعت سندھ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ سندھ میں حسان نیازی کیخلاف مقدمہ درج ہے، حسان نیازی کو راہداری ریمانڈ پر سندھ پولیس کے حوالے کیا جائے، عدالت نے سندھ پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے حسان نیازی کا دو روزہ راہداری ریمانڈ منظورکرلیا۔یاد رہے کہ حسان نیازی کیخلاف تھانہ جمشید کوارٹر بھی مقدمہ درج ہے ۔