عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،فائل فوٹو
عدالت نے عمران خان کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرلی،فائل فوٹو

عمران خان کی حاضری فائل گم کرنے والا ایس پی تبدیل

اسلام آباد: توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی حاضری کی فائل گم کرنے والے ایس پی کو تبدیل کردیا گیا۔

ایس پی محمد سمیع ملک کو ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، ایس پی محمد سمیع ملک کی خدمات بلوچستان حکومت کے سپرد کردی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ 18 مارچ کو عمران خان کی اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیس میں پیشی کے موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی کی حاضری کی فائل گم ہوگئی تھی۔