پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو
پیسہ پاکستان کیسے منگوایا وہ بتاﺅ۔فائل فوٹو

عمران خان کے سہولت کار بدنام اور رسوا ہوئے،مریم نواز

لاہور(امت نیوز)مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر اورسینئر نائب صدرمریم نوازکا کہنا ہے کہ جس جس نے بھی عمران خان کی سہولت کاری کی، بدنامی و رسوائی اس کا مقدر بنی۔

سوشل میڈیا پر ٹوئٹ میں مریم نواز نےالزام لگایا کہ عمران ایک فارن ایجنٹ ہے جس کی ذمہ داری پاکستان میں فتنہ و انتشار پیدا کرنا ہے تاکہ یہ ملک آگے نہ بڑھ پائے۔ ہر وہ ہاتھ جو اس شیطانی کھیل کو مضبوط کرنے کے لیے اٹھتا ہے، اسی کھیل کا حصہ تصور کیا جائے

 

پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں مریم نواز کا کہنا تھا عمران خان پاکستان کا ماضی بن چکا ہے، اب ہمیں پاکستان کے مستقبل کے بارے میں سوچنا ہے۔

مریم نواز کا کہنا تھا جسٹس منصور علی اور جسٹس مندوخیل کا آج کا فیصلہ بینچ فکسنگ کے بارے میں ہمارے بیانیےکی جیت ہے، بینچ سازی منصفانہ نہیں تو فیصلہ کیسے منصفانہ تصور ہو گا؟

ان کا کہنا تھا عمران خان اپنے کرپشن مقدمات سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتا ہے، ٹیریان، فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ مقدمات میں عمران خان کے خلاف ناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے پارٹی ترجمانوں کو ہدایت کی عدلیہ میں موجود عمران خان کے سہولت کاروں کو پوری قوت سے بے نقاب کریں، نواز شریف کے مقدمے میں آئین اور قانون کی پامالی کو بے نقاب کیا جائے۔