سپریم کورٹ کے2ججزکاتفصیلی فیصلہ اقلیت کی رائے ہے، فواد چوہدری

اسلام آباد(امت نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے 2 ججز کے تفصیلی فیصلے کو اقلیت کی رائے قرار دے دیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ٹوئٹ کے جواب میں فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے ججز کے فیصلے پر کہا کہ ’کوئی پنڈورا باکس نہیں، یہ اقلیت کی رائے ہے

ایک صحافی نے ٹوئٹ کی کہ سپریم کورٹ میں ایک اور پنڈورا باکس کھل گیا، سپریم کورٹ کے 2 ججز نے 27 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ دیا ہے۔

ٹوئٹ میں مزید کہا گیا کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس جمال مندوخیل نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن سے متعلق سو موٹو کو 3-4 سے مسترد کیا گیا