ٹی ٹوئنٹی سیریز: پاکستان کے خلاف کامیابی پر افغان طالبان بھی خوش

کابل(اسپورٹس ڈیسک)پاکستان کے خلاف افغان کرکٹ ٹیم کی تاریخی کامیابی پر افغان طالبان نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو مبارک باد پیش کی ہے
اقوام متحدہ میں افغانستان کے مستقل نمائندے اور طالبان قطر دفتر کے سربراہ سہیل شاہین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بیان جاری کیا، جس میں ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز میں کامیابی پر افغانستان کی ٹیم اور قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں

واضح رہے کہ افغانستان نے 3 ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز میں دوصفر کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔