جہانگیرترین گروپ ملکی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے کیلئے سرگرم

اسلام آباد(امت نیوز)تحریک انصاف کے منحرف جہانگیر ترین گروپ نےموجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے پیش نظر دوبارہ متحرک ہونے کا فیصلہ کیا ہے

میڈیا رپورٹس کے مطابق جہانگیرترین گروپ نےسیاسی لائحہ عمل کےلیے سرجوڑ لئے ہیں اور جہانگیر ترین کی سربراہی میں گروپ کااعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس ہوا ۔

اجلاس میں قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرراجہ ریاض، عون چوہدری ،نعمان لنگڑیال،اسحق خاکوانی، اجمل چیمہ ، ترین گروپ کےسابق ارکان پنجاب اسمبلی اورپی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے نئے چہروں نے بھی شرکت کی۔

اجلاس میں بعض ارکان نے تحریک انصاف نظریاتی کے نام سے سیاسی شناخت بنانے کی تجویز دے دی، شرکا نے رائے دی کہ عمران خان کی پالیسیوں نے پارٹی کو تباہی سے دوچار کردیاہے۔

ترین گروپ نے تحریک انصاف کے مزید سابق ارکان اسمبلی اور رہنماؤں سے رابطوں کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ جہانگیر ترین گروپ ملکی سیاست میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے گا۔