لاہور(امت نیوز) پنجاب میں الیکشن ملتوی ہونے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے امیدواروں کے ناموں کا اعلان روک دیا۔
میڈیا رپورٹس میں پارٹی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ جب تک الیکشن کی حتمی تاریخ نہیں آتی امیدواروں کا اعلان نہیں کیا جائے گا، فیصلہ پنجاب کے تمام ڈویژن کوآرڈینیٹرز کی عمران خان سے مشاورت کے بعد کیا گیا ہے۔
شارٹ لسٹ کیے گئے ناموں کی فہرستیں چیئرمین تحریک انصاف کے پاس ہی رہیں گی، ابھی امیدواروں کے ناموں کا اعلان نہ کرنے کا مقصد پارٹی کے اندرونی اختلافات سے بچنا ہے۔
ابھی امیدواروں کا اعلان کیا گیا تو امیدواروں کے خلاف انتقامی کارروائیاں شروع ہو سکتی ہیں، پنجاب میں الیکشن کی تاریخ کے بعد نام فائنل کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب میں 30 اپریل کو شیڈول انتخابات ملتوی کرتے ہوئے 8 اکتوبر کی تاریخ دی ہے۔