تیسرا ٹی ٹوئنٹی:پاکستان نے افغانستان کو 183 رنز کا ہدف دیدیا

شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں افغانستان کو فتح کے لئے183 رنز کا ہدف دے دیا۔

افغانستان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ پاکستان نے 7 وکٹوں پر 182رنز اسکور کئے

آج بھی پاکستان کی پہلی وکٹ صرف 3 کے مجموعی اسکور پر گرگئی ۔محمد حارث ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔28 رنز پر طیب طاہر بھی میدان چھوڑ گئے ۔ انہوں نے 10 رنز اسکور کئے۔ پاکستان کی تیسری وکٹ 63رنز پر گری جب عبداللہ شفیق 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔صائم ایوب ایک رن کی کی کمی سے نصف سنچری سے محروم رہے۔ انہوں نے 40 گیندوں پر 49رنز کی اننگز کھیلی۔افتخار احمد 31 اور عماد وسیم 13 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔کپتان شاداب خان نے 17 گیندوں پر 28رنز بنائے

محمد نواز5، اور محمد وسیم 9رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے

افغانستان کی طرف سے مجیب الرحمان نے 2وکٹیں حاصل کیں، فضل حق فاروقی،محمد نبی ،فرید احمد،راشد خان اور کریم جنت کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی

افغانستان کو تین میچز کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری ہے۔ یہ پاکستان کیخلاف افغانستان کی اولین سیریز فتح ہے۔