اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔ فائل فوٹو
اظہر مشوانی کی گرفتاری کی لوکیشن ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی ہے۔ فائل فوٹو

لاہور ہائیکورٹ:اظہر مشوانی کو 28 مارچ کو پیش کرنے کا حکم

لاہور (امت نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ اظہر مشوانی کو 28 مارچ کو پیش کرنے کا حکم دیدیا

راولپنڈی بینچ نے کیس میں ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے اور ڈائریکٹر سائبر کرائم ونگ کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالت عالیہ نے ایس ایچ او تھانہ گرین ٹاؤن لاہور کو 28 مارچ کو جواب سمیت مغوی کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

عدالت میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ اظہر مشوانی زمان پارک سے نکلے اور اغوا کرلئے گئے۔

پٹیشن میں ایف آئی اے اور لاہور پولیس کو فریق بنایا گیا ہے