واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک پرائیویٹ کرسچن ایلیمنٹری اسکول میں مسلح لڑکی نے تین بچوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ امریکی ریاست ٹینیسی کے شہر نیش وِل میں صبح 10 بجے کے بعد پیش آیا۔ تینوں بچوں کو قتل کرنے والی لڑکی کو پولیس نے گولی مار کر ہلاک کیا
حملہ آور لڑکی کی شناخت ابھی تک نہیں ہوئی۔ نہ ہی زخمیوں کی تعداد اور کس قسم کا اسلحہ استمعال کیا گیا۔ یہ بھی واضح نہیں ہوسکا ہے
اسکول میں عملے کے تقریباً 33 افراد اور تقریباً 260 طلباء ہیں۔ واقعے کے فوری بعد طلبا کے والدین کو فون کیا گیا اور کہا گیا کہ وہ اپنے بچوں کو اسکول سے لے لیں تاہم انہیں واقعے کی کوئی معلومات فراہم نہیں کی گئیں۔
عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ شروع ہونے کے بعد بہت سے طلباء کو اپنے اسکول یونیفارم میں عمارت سے بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔ علاقے کے دیگر اسکول احتیاطی طور پر بند کردیا گیا ہے