فیصل آباد(اُمت نیوز) تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ماں بیٹی جاں بحق ہوگئی ہیں جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ فیصل آباد کے علاقے سدھاربائی پاس کے قریب پیش آیا ہے۔ جس میں موٹر سائیکل سوار ماں ،بیٹی جاں بحق ہوگئی ہیں۔
افسوسناک واقعہ سدھار بائی پاس کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار ڈمپر مرٹرسائیکل سے ٹکرا گیا، حادثے میں موٹرسائیکل پر سوار ماں بیٹی موقع پر دم توڑ گئیں جبکہ باپ شدید زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہیں ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچ گئی، لاشوں اور زخمی ہونیوالے شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔