چٹوگرام ( اُمت نیوز ) بنگلادیش نے پہلے ٹی 20 میچ میں ڈک ورتھ لوئس قانون کے تحت آئرلینڈ کو 22 رنز سے شکست دے سیریز کا فاتحانہ کر لیا۔
چٹوگرام میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 5 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز بنائے، رونی تعلقدار 67 اور لٹن داس نے 47 رنزکی نمایاں اننگز کھیلی۔
میزبان ٹیم کی اننگز کا آخری اوور جاری تھا کہ بارش کے باعث میچ روکنا پڑا۔
مسلسل بارش کے باعث جب اوورز کی کٹوتی ہوئی تو مہمان ٹیم کو جیت کے لیے 8 اوورز میں 104 رنز کا ہدف ملا جس کے تعاقب میں آئرش ٹیم مقررہ 8 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 81 رنز تک محدود رہی، گیرتھ ڈیلانی 21 ، ہیری ٹیکٹر 19 اور پال سٹرلنگ نے 17 رنز کی اننگ کھیلی۔
بنگلا دیش کے تسکین شاہ نے 16 رنز کے عوض 4 کو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔