اسلام آباد: قومی ٹیم کے ایک اور مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی ڈی ایس پی بنا دیے گئے۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ کے بعد اب قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر حارث رؤف اسلام آباد پولیس کے ڈی ایس پی بن گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس نے حارث رؤف کو خیرسگالی سفیر مقرر کردیا ہے۔اس حوالے سے اسلام آباد پولیس نے باقاعدہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں حارث رؤف کو اعزاز سے نوازا گیا، اور آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصرخاں نے حارث روف کو اعزازی رینک لگائے۔
اس سے قبل فاسٹ باؤلر نسیم کو بلوچستان پولیس میں اعزازی ڈی ایس پی بناگیا تھا، اور نسیم شاہ کو آئی جی پولیس بلوچستان عبدالخالق شیخ نے ڈی ایس پی کا اعزازی رینک لگایا۔