اسلام آباد(امت نیوز)تحریک انصاف نے پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیز کے خلاف عالمی سطح پر کیس کرنے عندیہ دے دیا
اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں شیریں مزاری اور فواد چوہدری نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا پاکستان پہلے ہی دیوالیہ ہونے جا رہا ہے۔۔ یہ حکومت اپنے اقدامات کے ذریعے پاکستان کو دوبارہ فیٹف کی گرے لسٹ میں شامل کرائے گی۔
فواد چوہدری نے گرفتاریوں کا معاملہ عالمی سطح پراٹھانے اور پنجاب اوراسلام آباد کے آئی جیز کے خلاف انٹرنیشنل لیول پر کیس کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ آئی جی اسلام آباد اور پنجاب اور متعلقہ افسران کے خلاف کیسز کرنے جارہے ہیں بین الاقوامی طور پر ہم ان کوپرسونا نان گریٹا (ناپسندیدہ شخصیت)ڈیکلئیر کرائیں گے۔
شیریں مزاری نے کہا کہ پی ٹی آئی نے حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیارکرلیا، ڈوزئیرمیں آڈیو، ویڈیو لیکس، میڈیا پر پابندیاں اورکارکنوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے 10 اپریل سے 21 ،مارچ تک حکومت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر ڈوزئیر تیار کرلیا ہے۔انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہوئی ہیں اس کو ہم نے ڈاکومنٹ کیا۔پی ٹی آئی اور اتحادیوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ خان صاحب پر قاتلانہ حملہ ہوا اور جھوٹی ایف آئی آرز ہوئیں۔