روس نے امریکی گائیڈڈ میزائل مار گرایا

یوکرین جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب روس نے امریکی ساختہ میزائل گرایا

               
March 28, 2023 · بام دنیا

ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)روس کے دفاعی نظام نے امریکی گائیڈڈ میزائل مار گرایا۔ روسی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی میزائل روس کی حدود میں مار گرایا ہے۔

یوکرین جنگ کے دوران یہ پہلا موقع ہے جب روس نے امریکی ساختہ میزائل گرایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایئر ڈیفنس سسٹم نے پورے دن 18 راکٹ اور ایک گائیڈڈ میزائل کو روکنے کی کوشش کی۔