کوپن ہیگن(انٹرنیشنل ڈیسک)بحری قذاقوں نے مغربی افریقہ کے قریب کھلے سمندر میں ڈنمارک کے ایک مال بردار جہاز پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا۔
عالمی میڈیا کے مطابق بحری قزاقوں نے ہفتے کے دن ڈنمارک کی ملکیت بحری جہاز کو مغربی افریقہ کی خلیج گنی سے اغوا کیا۔
عرب میڈیا کا مزید کہنا ہے کہ قذاقوں نے ڈینش بحری جہاز پر 16 رکنی عملے کو بھی یرغمال بنا لیا ہے، جبکہ جہاز سے رابطے کے تمام ذرائع بند کردیے ہیں۔