فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالتی اصلاحات بل پر وکلا خاموش نہیں بیٹھیں گے،وقاص اکرم

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ وقاص اکرم نے کہاہے کہ عدالتی اصلاحات بل مشکل سے ہی آگے بڑھے گا، اس بل پر سول سوسائٹی اور وکلاء بھی خاموش نہیں رہیں گے، ججز کو بھی اس بل کی ٹائمنگ پر اعتراض ہوگا، دیکھنا ہوگا کہ عدالتی اصلاحات بل کے مقاصد کیا ہیں
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لگتا ہے حکومت کو کہیں سے آیوڈین کا ٹیکہ مل چکا ہے، جبھی وہ اتنی پاور فل محسوس کر رہی ہے۔ لیکن اپنی استطاعت بھی دیکھنی چاہئیے کہ کیا وہ اس طاقت کو برداشت کر پائیں گے۔
شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کئی مرتبہ ٹائمنگ اور ماحول سے نتائج تبدیل ہوجاتے ہیں، صحیح کام غلط وقت پر کریں تو اس کا وہ نتیجہ نہیں آتا جو آپ چاہتے ہیں۔