کراچی(امت نیوز)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافے کے لئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کو لکھ دیا۔
خط میں گورنر کامران ٹیسوری نے کہا کہ مہنگائی میں بہت اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے صوبے میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 40 فیصد اضافہ کیا جائے۔
اپنے خط میں کامران ٹیسوری نے کہا کہ صوبے میں ماہانہ تنخواہ 50 ہزار روپے مقرر کی جائے کیونکہ مہنگائی کی وجہ سے عوام شدید متاثر ہیں۔
گورنر سندھ نے اپنے خط میں مزید لکھا کہ حالیہ سیلاب سے فصلیں شدید متاثر ہوئی ہیں، طلب اور رسد میں فرق سے مہنگائی میں اضافہ ہو رہا ہے جب کہ ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی سے حالات خراب ہو رہے ہیں۔