میانمار کی فوجی حکومت نے آنگ سان سوچی کی جماعت تحلیل کردی

میانمار (اُمت نیوز)میانمار کی فوجی حکومت نے سابق رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت کو تحلیل کر دی ہے۔
ینگون سے خبر ایجنسی کے مطابق سابق حکمراں جماعت کے علاوہ میانمار حکومت نے 39 دیگر جماعتوں کو بھی تحلیل کیا ہے۔
خبر ایجنسی کا مزید کہنا ہے کہ تمام جماعتوں کو مقررہ تاریخ پر رجسٹریشن نہ کروانے پر تحلیل کیا گیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی فوجی حکومت نے ملک میں انتخابات کروانے کا بھی اعلان کیا ہوا ہے۔ میانمار کی فوجی حکومت نے انتخابات کےلیے ابھی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق میانمار کی فوج نے 2021 میں سابق حکمران آنگ سان سوچی کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار پر قبضہ کرلیا تھا۔