جہلم(اُمت نیوز)جہلم کے علاقےکالادیو میں چھوٹے بھائی نے خنجر کے وار کر کے بڑے بھائی انسپکٹر خالد محمود کو قتل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ جہلم کے علاقہ کلا دیو میں پیش آیا ہے۔ جس میںچھوٹے بھائی نے خنجر کے وار سے بڑے بھائی کو قتل کردیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق ملزم طارق قتل کے بعد موقع سے فرار ہوگیا ،لاش کوہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،
گھریلو ناچاقی پر ملزم نے قتل کی واردات کی ہے،انسپکٹر خالد کچہری میں سپیشل ڈیوٹی پرتعینات تھا۔