فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی :مچھر کالونی میں گھر کے باہر افغان باشندہ گولیوں سے چھلنی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)مچھر کالونی میں گھر کے باہر ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کر کے غیرملکی باشندے کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق منگل کی شب ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی مہربان چوک نزد مریم مسجد کے قریب نامعلوم ملزمان نے اندھادھند فائرنگ کرکے سخی جان ولد احمدیہ کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔گولیاں کی ترتراہٹ سےعلاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔

ایس ایچ او پرویز سولنگی کے مطابق جائے وقوع سے نائن ایم ایم پستول کے 6 خول ملے۔مقتول کو سر اور جسم کے اوپری حصے میں تین سے چار گولیاں لگی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ایس ایچ او کے مطابق جس وقت قتل کی واردات رونما ہوئی۔علاقے میں بجلی بھی نہیں تھی۔مقتول اپنے گھر کے باہر گلی میں بیٹھا ہوا تھا کہ مسلح ملزمان نے نشانہ بنایا اور فرار ہوگئے۔

مقتول کا آبائی تعلق افغانستان سے بتایا جاتا ہے اور وہ کچرا چننے کا کام کرتا تھا۔ایس ایچ او کے مطابق مقتول کے اہلخانہ کا کہنا تھا کہ ہم بھی ان کے 5 بھائیوں کو قتل کریں گے،جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ قتل کی واردات ذاتی دشمنی کا شاخسانہ ہے۔