ممبئی(نیٹ نیوز)بالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ تاپسی پنو کو ہندو دیوی کے مجسمہ والا لاکٹ پہن کر ریمپ واک کرنا مہنگا پڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ تاپسی پنو کے خلاف مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں 27 مارچ کو بی جے پی ایم ایل اے مالنی گوڑ کے بیٹے یکلاویا سنگھ نے شکایت درج کرائی ہے، یہ شکایت ممبئی میں 12 مارچ کو لکمے فیشن ویک میں ریمپ واک کے دوران مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے الزام میں درج کروایاہے۔
شہر اندور کے چھاتری پورہ پولیس سٹیشن میں درج کئے گئے مقدمے میں شکایت کنندہ نے دعویٰ کیا کہ "تاپسی پنو نے بے ہودہ لباس میں یہ نیکلس پہنا، اس نیکلس میں ہندو لکشمی دیوی کا طلائی مجسمہ فٹ ہے”۔
واضح رہے کہ مذکورہ بالا شخص اس سے قبل بھی مذہبی جذبات مجروح کرنے کا ایک مقدمہ معروف بھارتی کامیڈین منور فاروقی کے خلاف بھی ان کے اندور میں ہونے والے شو کے حوالے سے درج کرواچکا ہے۔ مقامی تھانیدار نے بھارتی میڈیا سے بات چیت کے دوران بتایا کہ” بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کے بیٹے ایکلاویا سنگھ گور نے یہ کیس درج کروایا ہے اور کہا کہ تاپسی نے 12 مارچ کو ممبئی میں منعقدہ لکمے فیشن شو ویک کے موقع پر ریمپ پر واک کے دوران لکشمی دیوی والا لاکٹ مختصر لباس کے ساتھ پہن کر مذہبی جذبات مجروح کیے”۔