اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے معاون خصوصی عرفان قادر کا استعفی منظور کر لیا۔
معاون خصوصی عرفان قادر نے عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔ وہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے احتساب و داخلہ کے عہدے پر کام کر رہے تھے۔
ذرائع کے مطابق عرفان قادر انتخابات کے التوا کے حوالے سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت مقدمے میں الیکشن کمیشن کی وکالت کرین گے۔
واضح رہے کہ عرفان قادر کو وزیراعظم شہباز شریف نے گذشتہ برس معاون خصوصی تعینات کیا تھا۔