کراچی؛ چیئرمین تحریک انصاف کے بھانجے حسان نیازی کو کراچی کی عدالت نے بری کر دیا۔
عدالت نے حسان نیازی کو لگی ہتھکڑیاں کھلوا دیں،اس موقع پر وکلانے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔
اداروں کے خلاف بیانات کے کیس میں سابق وزیراعظم عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی سے متعلق عدالت نے فیصلہ سنایا۔
دوسری جانب حسان نیازی کی گرفتاری کے خلاف درخواست سندھ ہائیکورٹ نے سماعت کیلیے مقرر کر دی۔سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس کے کے آغا 30 مارچ کو حسان نیازی کے ولد حفیظ اللہ نیازی کی درخواست پر سماعت کریں گے۔