18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔فائل فوٹو
18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔فائل فوٹو

پنجاب میں شناختی کارڈ ہولڈر ہر شخص کو مفت آٹا ملے گا

لاہور: پنجاب میں 18 سال سے زائد عمر کے شناختی کارڈ کے حامل ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

صوبے میں مفت آٹا فراہمی کے ذریعے صرف مستحق خاندانوں کو ٹارگٹڈفوڈ سبسڈی دینے کے طریقہ کار کو ختم کر دیا گیا ہے اور نئے طریقہ کار کے تحت پنجاب کے رہائشی پتے پر مبنی شناختی کارڈ رکھنے والے 18 سال سے زائد عمر کے ہر شخص کو مفت آٹا لینے کا اہل قرار دے دیا گیا ہے۔

فی الوقت بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ خاندان(اوسطا6 افراد)کو 3 تھیلے جب کہ غیر رجسٹرڈ فرد کو1 تھیلا مفت آٹا فراہم کیا جا رہا ہے، تاہم وزیر اعظم شہباز شریف نے اس خواہش کا اظہار کیا ہے کہ غیر رجسٹر افراد کو بھی3 تھیلے فراہم کیے جائیں، مگر بیوروکریسی نے اس کی مخالفت کردی ہے۔اس حوالے سے آج اسلام آباد میں وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں اہم فیصلے متوقع ہیں۔