لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائی کورٹ میں چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی فل بینچ نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنےکے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔عدالت نے شہبازگل کو 4 ہفتوں کے لیے امریکا جانے کی اجازت دے دی، عدالت نے شہبازگل کو ایک مرتبہ بیرون ملک سفرکی اجازت دی ہے۔
عدالت عالیہ نے شہبازگل کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرلیا۔