اسلام آباد: قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر سپریم کورٹ کارروائی،قوعد وضوابط بل 2023 منظور کر لیاہے ، جس کے بعد نوازشریف کو بھی از خود نوٹس کے خلاف اپیل کا حق مل گیا ہے ۔
منظور شدہ بل کے تحت اپیل کا یہ حق ون ٹائم پرویژن کے تحت ہو گا، از خود نوٹس پر فیصلوں کے خلاف اپیل کا حق نوازشریف کو بھی حاصل ہو گیاہے، یوسف رضا گیلانی، جہانگیر ترین اور دیگر متاثرہ فریق بھی ایک ماہ میں اپیل کر سکیں گے ۔
بل کے متن کے مطابق از خود نوٹس مقدمات میں فیصلوں پر اپیل کا حق پہلے ہونے والے فیصلوں پر بھی ہو گا،ماضی میں مقدمات کے فیصلوں کے خلاف ایک ماہ کی اپیل کر سکیں گے ،184 تھری کے تحت ماضی کے فیصلوں پر اپیل کے حق کیلیے ایک ماہ کا وقت ملے گا ۔