وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات 

اسلام آباد(اُمت نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے ایم کیو ایم کے وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں خالد مقبول صدیقی اور امین الحق شامل تھے۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

اعلامیہ کے مطابق وفد نے وزیراعظم کو سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد دی۔

وفد نے وزیراعظم کو مردم شماری پر تحفظات اور کراچی کے مسائل سےآگاہ کیا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم کے تحفظات اور مسائل کے حل کے لیے فوری ہدایات جاری کیں۔