ملک کے تین بڑے ائرپورٹس آؤٹ سورس کرنےکے سلسلے میں مزید مشاورت کیلئے اقتصادی رابطہ کمیٹی کااجلاس کل طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس میں اسلام آباد، کراچی اور لاہور ائیرپورٹ آؤٹس سورس کرنے پر غور ہوگا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ دنیا کے 44 ممالک میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ فارمولے پر عمل درآمد ہو رہا ہے، ان ممالک میں امریکا، برطانیہ، بھارت، بحرین، برازیل شامل ہیں جہاں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے اصول کے تحت ہوائی اڈوں کا انتظام چلایا جا رہا ہے۔
علاوہ ازیں اقتصادی رابطہ کمیٹی کےاجلاس میں حکومت اور کے الیکٹرک کے معاہدے پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی غور کیا جائے گا۔اجلاس میں وزارت ہاؤسنگ کیلئے 6 ارب 68 کروڑ روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظور کیے جانے کا امکان ہے۔
انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کو بطور ٹرانزیکشن ایڈوائزر مقرر کرنے کی منظوری بھی اسی اجلاس میں متوقع ہے