یو اے ای(اُمت نیوز) یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے اپنے بڑے بیٹے شیخ خالد بن محمد بن زاید کو ابوظبی کا ولی عہد نامزد کردیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق شیخ منصور بن زاید النہیان کو متحدہ عرب امارات کا نائب صدر نامزد کیا گیا ہے۔
صدارتی فرمان میں کہا گیا ہے کہ شیخ محمد بن راشد بھی امارات کے نائب صدر کی حیثیت سے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے۔
شاہی فرمان کے مطابق شیخ ہزاہ بن زاید اور شیخ تہنون بن زاید ابوظبی کے نائب حکمران نامزد کیے گئے ہیں۔
اس سلسلے میں صدر یو اے ای و ابوظبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید آل نہیان نے نئی نامزدگیوں کا فرمان جاری کردیا ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق 41 سالہ نئے ولی عہد شیخ خالد پہلے ہی ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابوظہبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین ہیں۔
انہوں نے امارات کے بہت سے بڑے حالیہ ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی کی ہے۔