وزیراعظم شہباز شریف نے سپیرم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیدیا۔
حکومت نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کمزور بے بنیاد جوہات پر کیوریٹیوریویو ریفرنس دائر ہوا۔
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت کابینہ پہلے ہی اس فیصلے کی منظوری دے چکی ہے،وزیراعظم نے وزیر قانون کو کیوریٹیوریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کردی ۔
وزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور اہلخانہ کو ہراساں و بدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں منصف کیخلاف عمران خان کی انتقامی کارروائی تھی، یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی۔