فائل فوٹو
فائل فوٹو

عدالتی اصلاحات بل سینیٹ سے بھی کثرت رائے سے منظور

اسلام آباد: سینیٹ نے بھی کثرت رائے سے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کرلیا جبکہ سینیٹ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کرنےکی اپوزیشن کی تحریک مستردکردی،بل کے حق میں 60 اور مخالفت میں 19ووٹ پڑے۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک جمع کرائی۔

سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تمام ججز برابر ہیں، ادارےکو مضبوط کرنےکے لیے شخصیت کو مضبوط کرنےکے بجائے نظام کو مضبوط کیا جائے، قومی اسمبلی نے گزشتہ روز سپریم کورٹ بل 2023 پاس کیا، پارلیمان کا اختیار ہےکہ وہ قانون سازی کرسکتی ہے، دو دہائیوں سے سپریم کورٹ میں نیا رجحان دیکھا،  آئین کہتا ہےکہ حدود میں غیر ضروری مداخلت نہ کریں۔