اسلام آباد: سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل 2023 کی منظوری کے دوران اپوزیشن اور حکومتی ارکان میں ہاتھا پائی ہو گئی۔
سینیٹ میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل منظور کر لیا گیا۔ بل کے حق میں 60 جبکہ مخالفت میں 19 ووٹ آئے۔ منظوری کے دوران پی ٹی آئی سینیٹرز نے چیئرمین ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔ پی ٹی آئی ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے نعرے بازی کی۔ انہوں نے عدلیہ پر حملہ نامنظور کے نعرے لگائے۔
سینیٹر فیصل جاوید اور بہرہ مند تنگی کے درمیان شدید لفظی گولہ باری کے ساتھ ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی تاہم چیئرمین سینیٹ نےکارروائی آگے بڑھاتے ہوئے بل کو منظور کرلیا۔