چیف جسٹس کے فیصلے سے2 ججز نے اتفاق نہیں کیا۔ فائل فوٹو
چیف جسٹس کے فیصلے سے2 ججز نے اتفاق نہیں کیا۔ فائل فوٹو

عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں؟ فیصلہ محفوظ

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس قابل سماعت ہے یا نہیں،عدالت نے فیصلہ محفوظ کر لیا۔

عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے درخواست صرف قابل سماعت ہونے کی حد تک سنی ہے، اگر قابل سماعت ہوئی تو کیس آگے چلے گانہ ہوئی تو کیس ختم ہو جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پرعمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس نے سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر بنچ میں شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل حامد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے بیان حلفی میں اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا، عمران خان بطور پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے ،عمران خان کی نااہلی کیلئے تمام حقائق درخواست میں درج ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیاجس سے وہ تسلیم شدہ ہیں ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس میں چیف جسٹس عامر فاروق نے کہاکہ ابھی تک کے ریکارڈ کے مطابق عمران خان نے انکار کیا نہ کچھ مانا، ابھی تک عدالت درخواست قابل سماعت ہونے کے حوالے سے سن رہی ہے ۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ بیٹی ظاہر نہ کرنے پر عمران خان نااہلی کیس کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس عامرفاروق کی سربراہی میں لارجر بنچ کیس نے سماعت کی،جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس ارباب طاہر بنچ میں شامل ہیں۔

درخواست گزار کے وکیل حامد علی شاہ نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ عمران خان نے بیان حلفی میں اپنی بیٹی کا نام ظاہر نہیں کیا، عمران خان بطور پارٹی سربراہ بھی نہیں رہ سکتے ،عمران خان کی نااہلی کیلیے تمام حقائق درخواست میں درج ہیں ، وکیل درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان نے پٹیشن میں ذکر کئے حقائق کا جواب نہیں دیاجس سے وہ تسلیم شدہ ہیں ۔