لاہور: صوبائی حکومت نے پنجاب میں مزدور کی کم سے کم اجرت میں 7 ہزار روپے کا اضافہ کر دیا، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
پنجاب حکومت نے مہنگائی کے پیش نظر مزدورکی اجرت میں 7 ہزار روپے کااضافہ کردیا،مزدور کی کم سے کم اجرت 25 ہزار سے بڑھا کر 32 ہزار روپے ہو گئی ، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیاگیا۔
قبل ازیں سیکریٹری لیبر کے زیرصدارت کم از کم اجرت بورڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مزدور کو کم از کم اجرت 32 ہزار روپے ماہانہ دی جائے گی، کم از کم ماہانہ اجر ت کے ڈرافٹ کے حکم نامہ کو سرکاری گزٹ میں شامل کرنے کی ہدایت بھی کی گئی۔
اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ مہنگائی سے دیہاڑی دار طبقہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، صبح سویرے روزی کی تلاش میں نکلے مزدور کام نہ ہونے کی وجہ سے شام کو خالی ہاتھ گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہیں۔