اسلام آباد: وفاقی حکومت نے چیئرمین نیب کی تنخواہ اور مراعات سپریم کورٹ کے جج کے برابرکردیں۔
وزارت قانون و انصاف نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس میں کہا گیا ہے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد کی ملازمت کے قواعد سپریم کورٹ کے جج کے برابر ہوں گے۔
وزارت کے حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب کی ملازمت کی شرائط کی منظوری وفاقی حکومت نے دی ہے۔