سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،فائل فوٹو
سیاسی مخالفین کی وجہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،فائل فوٹو

تحائف کہاں بیچے؟نیب نے عمران خان سے رسیدیں مانگ لیں

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے دوران نیب نے تحائف کی رسیدیں مانگ لیں۔

توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا ، جواب کے ساتھ 12 سوالات پر مشتمل سوالنامہ بھی جمع کرایا گیا ہے۔

نیب نے عمران خان سے 12 سوالات کا جواب بھی  مانگ لیا ہے۔ نیب کا سوالنامہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کروا دیا گیا۔

عمران خان سے پوچھا گیا ہے کہ آپ نے توشہ خانہ سے حاصل تحائف کتنی بار فروخت کیے، کون سی چیزیں بیچیں، کب اور کس کو تحفے فروخت کیے۔ کیا ان ٹرانزیکشنز میں کوئی مڈل مین یا ویمن شامل تھی۔ تحائف کی خریداری اور فروخت میں شامل ہر فرد کی تفصیل فراہم کریں۔

عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں نیب میں طلبی کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

درخواست میں عمران خان نے کہا ہے کہ نیب کے 16 فروری اور 17 مارچ کے نوٹس غیرقانونی قرار دیے جائیں، عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست پر فیصلہ آنے تک انکوائری کو انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے سے روکا جائے۔